قومِ ثمود کے کردار کی روشنی میں "امن" کے نام پر بدامنی کے عالمی کردار کا جائزہ اور نبوی اقترابی و ارتفاقی عادلانہ نظام کی ناگزیریت | 23-01-2026
Homeخطبات › Episode

قومِ ثمود کے کردار کی روشنی میں "امن" کے نام پر بدامنی کے عالمی کردار کا جائزہ اور نبوی اقترابی و ارتفاقی عادلانہ نظام کی ناگزیریت | 23-01-2026

1:47:21 Jan 25, 2026
About this episode
قومِ ثمود کے کردار کی روشنی میں "امن" کے نام پر بدامنی کے عالمی کردار کا جائزہ اور نبوی اقترابی و ارتفاقی عادلانہ نظام کی ناگزیریتخطبۂ جمعۃ المبارکبتاریخ: 3؍ شعبان المعظم 1447ھ / 23؍ جنوری 2026ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِقرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنیوَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ۔ (27 – النمل: 48) ترجمہ: ”اور اس شہر میں نو آدمی ایسے تھے، جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے“۔ حدیثِ نبوی ﷺ:”أن رسولَ اللهِ ﷺ نهى أن تُكْسَر سِكَّةُ المسلمينَ“۔ أخرجه البيهقي (11284) واللفظ له، والحاكم (2233)ترجمہ: ”رسولِ اکرم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مسلمانوں کے رائج سکّوں کو توڑا یا نقصان پہنچایا جائے“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️ ہر دم پیش آمدہ مسائل اور صراطِ مستقیم پر چلنے کاحکم✔️ انبیاءؑ کی بعثت کا ہدف؛ صراطِ مستقیم کی ہدایت و رہنمائی ✔️ انبیاءؑ کے واسطے سے اقترابات و ارتفاقات کے علوم اور ان کی عملی شکلیں✔️ دور کے علوم الاقترابات و الارتفاقات نبیِ وقت کے ذریعے دنیا میں منتقل ہوتے ہیں✔️ ملاءِ اعلیٰ؛ علوم کا مرکز و منبع اور انسانوں میں سے مقربین بارگاہ الہی اس عمل میں شریک✔️ علوم کے ذریعے سے راہِ ہدایت واضح ہونے کے بعد انسانوں کو اچھے اور برے کا مکمل اختیار✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں قومِ ثمود کے غلط رویے اور بد اعمالیوں کا تذکرہ✔️ قومِ ثمود کا اپنی تمام تر علمی، عقلی اور عملی صلاحیتوں سے فساد فی الارض مچانا✔️ ’’تسعة رھط‘‘ نو جماعتوں کے سرداروں کا فساد مچانے کا مطلب ✔️ العیاذ باللہ نبیِ وقت (حضرت صالحؑ) کو قتل کرنے کا مزعومہ منصوبہ✔️ نبی اکرمؐ کی آمد کے بعد علوم الاقترابات و الارتفاقات کا واحد ذریعہ ذاتِ گرامیﷺ✔️ کل انسانیت کے لیے رفاقتوں کے آفاقی اصول اور عبادات کا بین الاقوامی منہج‘ رسولِ اکرمؐ نے متعارف کرایا✔️ رحمت کا نظام بنانے میں رسول اللہؐ کے ساتھ کائنات کی مثالی قوتیں شریک کار✔️ وصالِ نبیؐ کے بعد ان قوائے مثالیہ کا خلفائے راشدین کے لیے واضح کردار✔️ بین الاقوامی مالیاتی خرابیاں اور اموی بادشاہ عبدالملک بن مروانؒ کا مالیاتی لین دین کا عادلانہ نظام✔️ مسلمانوں کے غلبے کے بارہ سو سالہ دور میں علوم الارتفاقات و الاقترابات میں حسنہ کا غلبہ برقرار رہا✔️ یورپین بھیڑیوں کا فسادی کردار اور ’’لِمَ تَسۡتَعۡجِلُونَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبۡلَ ٱلۡحَسَنَةِ‘‘ کے عملی مصداق✔️ ظالمانہ عالمی سرمایہ دارانہ ڈھانچہ اور’’وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ‘‘ کا انطباقی پہلو✔️ لوٹ کھسوٹ کے لیے عالمی لیٹرے‘جوتیوں میں دال بَٹنے کے محاورے کے مصداق اور  ’’وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ‘‘ کی قرآنی پیشن گوئی✔️ فسادی طاقتیں اور ان کے دم چھلہ قوتوں کی ناشکری اور امن وعدل کے نام پر بدامنی و فساد کا عالمی بورڈ؟✔️ مسلمان ممالک کی نعمتوں کی ناشکری اور  فسادی کردار کا انجام‘ سیاسی غلامی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا✔️ آج کے نام نہاد مسلمان ’’وَ اِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ‘‘ کے مصداق تو نہیں؟✔️ کیا امن کے نام پر بورڈ بنانا پچھلے سوسالہ بدامنی پیدا کرنے والوں کے منہ پر تماچہ نہیں؟  ✔️ ’’لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ‘‘ کی پکار اور مسلمانوں اور اقوام و ممالک کے لیے بنیادی پ
Select an episode
0:00 0:00