About this episode
سامراج کے آئین شکن ظالمانہ تسلط کا تسلسل اور برعظیم کے علماء حق کی اجتماعی جدوجُہد عصری تناظر میںخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 22؍ جمادی الاولیٰ 1447ھ / 14؍ نومبر 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:”وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا-اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ۔ وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّتِیْ نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ اَنْكَاثًا-تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًا بَیْنَكُمْ اَنْ تَكُوْنَ اُمَّةٌ هِیَ اَرْبٰى مِنْ اُمَّةٍ-اِنَّمَا یَبْلُوْكُمُ اللّٰهُ بِهٖ-وَ لَیُبَیِّنَنَّ لَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ مَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ“۔ (16– النحل: 91,92)ترجمہ :”اور پورا کرو عہد اللہ کا جب آپس میں عہد کرو اور نہ توڑو قسموں کو پکا کرنے کے بعد، اور تم نے کیا ہے اللہ کو اپنا ضامن، اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔ اور مت رہو جیسے وہ عورت کہ توڑا اس نے اپنا سوت کاتا ہوا محنت کے بعد ٹکڑے ٹکڑےکہ ٹھہراؤ اپنی قسموں کو دخل دینے کا بہانہ ایک دوسرے میں، اس واسطے کہ ایک فرقہ ہو چڑھا ہوا دوسرے سے، یہ تو اللہ پرکھتا ہے تم کو اس سے اور آئندہ کھول دے گا اللہ تم کو قیامت کے دن جس بات میں تم جھگڑ رہے تھے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔ شرائعِ الہیہ میں معاہدات کی اساسیات اور ان کی ناگزیریت✔ معاہدات؛ فطرتِ انسانی کی بنیادی خصوصیت ✔ شریعتِ الہی میں معاہدات کی پہلی اساس؛ فریقین کی آزاد مرضی سے معاہدہ ہو ✔ دوسری اساس؛ عدل اور با اعتماد ذات؛ ذاتِ باری تعالی کی بنیاد پر معاہدہ ہو✔ تمام ابنیاؑ کے ہاں معاہدات میں ذاتِ باری تعالی کے نام پر حلف اٹھانا ضروری✔ تمام انسانوں کے ہاں اللہ تعالیٰ کا شعوری یا غیر شعوری تعلق اور تقدس پایا جاتا ہے ✔ تیسری اساس؛ معاہدہ کرنے کے بعد اس کی پاسداری اورتمام تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ✔ انبیاءؑ کا معروضی حالات کا جائزہ لیکر معاہدات کی قرار واقعی حیثیت کا تعین✔ پہلی مثال؛ نبی اکرمؐ نے معاہدۂ نکاح کے تین غیر فطری طریقوں کو منسوخ کرکے صحیح طریقے کو برقرار رکھا✔ دوسری مثال؛ مالی لین دین میں بیع اور سود کا فرق واضح کرکے سود کی حرمت✔ دینِ اسلام میں قانون سازی کی بنیاد‘ معاہدات کی اصل روح کا تحفظ ہے✔ انسانی معاہدات کی اساس پر دینِ اسلام کا قومی و بین الاقوامی نظام✔ حقوق اللہ اور حقوق العباد سے متعلق معاہدات و معاملات کا دینی فکر و عمل✔ معاہدات انسانی زندگی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں✔ سرمایہ دارنہ نظام میں انسان دشمن اور مفادات پر مبنی معاہدات کی سیاہ تاریخ✔ معاہدہ شکنی و آئین شکنی کا نام‘ سرمایہ داری نظام✔ سرمایہ دارانہ نظام میں معاہدات شکنی کے ظالمانہ تصورات✔ خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں معاہدات پورا کی اساسیات اور انہیں پورا کرنے کا حکم✔ ایسٹ انڈیا کمپنی اور برٹش شہنشاہیت کی معاہدات شکنی کی سیاہ تاریخ✔ دین اسلام کی تعلیمات اور اسلامی ادوار میں معاہدات کی پاسداری کی روشنی مثالیں✔ سماجی معاہدات کی حفاظت کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی سیاسی تحریک اور ’’فکُّ کلِ نظامٍ‘‘ کا درست مفہوم✔ معاہدہ شکن طاقتوں (ایسٹ انڈیا کمپنی اور برٹش شنہشاہیت) کے خلاف ولی اللهی تحریک کی جدوجہد و کوشش✔ جمعیت عل