بنی اسرائیل کی معاہدہ شکنی کی تاریخ کے تناظر میں قتلِ انسانیت کے فلسطینی المیہ، امن معاہدہ اور تشدُّد کی سیاست کا جائزہ | 10-10-2025
Homeخطبات › Episode

بنی اسرائیل کی معاہدہ شکنی کی تاریخ کے تناظر میں قتلِ انسانیت کے فلسطینی المیہ، امن معاہدہ اور تشدُّد کی سیاست کا جائزہ | 10-10-2025

1:11:13 Oct 15, 2025
About this episode
بنی اسرائیل کی معاہدہ شکنی کی تاریخ کے تناظر میں قتلِ انسانیت کے فلسطینی المیہ، امن معاہدہ اور تشدُّد کی سیاست کا جائزہخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 16؍ ربیع الثانی 1447ھ / 10؍ اکتوبر 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:آیتِ قرآنی: وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لَا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَلَا تُخْرِجُونَ أَنْفُسَكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ أَقْرَرْتُمْ وَأَنْتُمْ تَشْهَدُونَ۔ (2 – البقرہ: 84)ترجمہ: ”اور جب لیا ہم نے وعدہ تمھارا کہ نہ کرو گے خون آپس میں، اور نہ نکال دو گے اپنوں کو اپنے وطن سے، پھر تم نے اقرار کرلیا اور تم مانتے ہو“۔حدیثِ نبوی ﷺ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ رَبكُمْ وَاحِدٌ، وَإِنَّ أَباكُمْ وَاحِدٌ، أَلَا لَا فَضْلَ لِعَرَبيٍّ عَلَى أَعْجَمِيٍّ، وَلَا لِعَجَمِيٍّ عَلَى عَرَبيٍّ، وَلَا لِأَحْمَرَ عَلَى أَسْوَدَ، وَلَا أَسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ، إِلَّا بالتَّقْوَى۔ (مسند احمد، مسند الانصار، حدیث: 23489)ترجمہ: ”لوگو! تمہارا رب ایک ہے، اور تمہارا باپ بھی ایک ہے۔ یاد رکھو ! کسی عربی کو کسی عجمی پر، کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی سرخ کو سیاہ پر، اور کسی سیاہ کو کسی سرخ پر فضیلت حاصل نہیں ہے، سوائے تقویٰ کے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇0:00 آغاز1:18 قرآنِ حکیم؛ الٰہی کتب کی ہدایات کا جامع خلاصہ3:25 قرآنِ حکیم کے نزول اور انبیا علیہم السلام کی بعثت کا مقصد6:01  بیت اللہ الحرام اور بیت المقدس؛ عدل، امن اور معاشی خوش حالی کے مراکز8:27 صحفِ ابراہیم، تورات، انجیل اور قرآنی تعلیمات کے یہی تین مقاصد11:15 قرآن؛ تحریفات سے پاک خالص الہی تعلیمات کا مجموعہ12:08 گذشتہ خطبہ جمعہ (غزہ پر قبضے کا امریکی ایجنڈا اور سہولت کار مسلم عرب قیادت) کا لنک https://youtu.be/EW12U_egT4812:21 خواہشات کی اتّباع، جہالت کی ممانعت اور حقائق کے مطابق فیصلہ کرنے کا قرآنی حکم16:32 یہود ونصاریٰ کی خرابیوں سے اُمتِ محمدیہ ﷺ کو تنبیہ اور دعوتِ عبرت17:37  خطبے کی مرکزی آیت میں یہود کی حالتِ زار، بداخلاقیوں اور خرابیوں کی نشان دہی19:31 بنی اسرائیل  سے قتلِ انسانیت اور دھرتی سے جلا وطنی کی ممانعت کے دو معاہدے اور ان کی خلاف ورزی24:45 خطبے کی مرکزی حدیث کی وضاحت اور دعوتِ فکر28:31 ابراہیمی تعلیمات سے منحرف آج کے یہود و نصارٰی اور نام نہاد مسلمان29:08 قرآنِ حکیم کے اس عالَم گیر اُصول کے تناظر میں غزہ میں قتلِ انسانیت کا تجزیہ33:25 7 اکتوبر 2023ء سے پہلے غزہ میں امن تھا، بدامنی، قتل وغارت اور جلا وطنی کا ماحول کس نے پیدا کیا؟36:14 آج کی صورتِ حال کے مطابق قتلِ انسانیت اور جلا وطنی کے بعد صلح کا قرآنی منظر نامے کی روشنی میں جائزہ37:16 اوس و خزرج کے حلیف یہودی قبیلوں کی الٰہی تعلیمات کی خلاف ورزی اور آیات کا شانِ نزول45:44 گذشتہ جمعے میں حدیث کی تفصیلات اس لنک سے سماعت کریں https://youtu.be/EW12U_egT48?t=136946:56 حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل کی دو سال قتل و غارت گری، پُرتشدد واقعات اور جنگ بندی پر شُعوری گفتگو 51:33 عالمی سرمایہ داری نظام کی ملکوں کی تباہی و بربادی اور آباد کاری کی تین سو سالہ سامراجی تاریخ54:57 آج کے سفّاک اور انسانیت دشمن عناصر اپنی خواہشات کے مطابق آیات پیش کرتے ہیں56:57 حضرت جی نے ا
Select an episode
0:00 0:00