About this episode
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 96:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (5) نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (3) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 24؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ شروع کی گیارہ احادیث میں حضرات شیخینؓ کے کارہائے نبوت کی تکمیل سے متعلق اصولی دلائل کا ذکر✔️ بارہ سے انیس حدیث تک قبل از ہجرت کے زمانے میں غلبۂ دین کے لیے جدوجہد کا تذکرہ✔️ انیسویں حدیث: صدیق اکبرؓ کا مقام و مرتبہ‘ حضرت عمرؓ سے بہتر و اعلی ✔️ بیسویں حدیث: حضرت عمرؓ‘ عثمان ذو النورینؓ سے بہتر و افضل ✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے کمالِ نفسانیہ کے ثبوت اور امت کے اعلی مراتب میں شامل ہونے سے متعلق احادیث کا مطالعہ✔️ اکیسویں حدیث میں ابوبکرؓ کے لیے مقامِ صدیقیت اور عمرؓ و عثمانؓ کے لیے منصبِ شہیدیت کا ذکر✔️ بائیسویں حدیث: حضرت صدیق اکبرؓ کے لیے مقام صدیقیت کا ذکر ✔️ تئیسویں حدیث: فنحاص یہودی کے قصے کے تناظر میں حضرت صدیقؓ کی موافقت میں نزولِ وحی ✔️ سیاسی بصیرت سے نابلد انتہاء پسندانہ مذہبی ذہنیت کا حدیثِ فنحاص اور اس جیسے مضمون پر مشتمل احادیث سے خود ساختہ مطالب اخذ کرکے فتنہ و فساد برپا کرنا✔️ ابو قحافہ ؓ کے قبل از اسلام نازیبا کلمات پر حضرت صدیق اکبرؓ کے عمل کی تعریف پر قرآنی آیت کا نزول✔️ حضرت ابوبکرؓ کا سیاسی بصیرت کی بنیاد پر حضورؐ کے خواب کی تعبیر بیان کرنا✔️ صدیق اکبرؓ کا غزوۂ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ کی شکست کی پیشنگوئی کرنا اور آپؓ کی موافقت میں قرآن کا نازل ہونا✔️ صلحِ حدیبیہ کے موقع پر صدیقؓ کی نبیؐ کے فیصلے کی مکمل موافقت اور اس پر شرح صدر‘ صدیقیت کی روشن علامت ✔️ چوبیسویں حدیث: حضورؐ کا بہت سے واقعات میں حضرت ابوبکرؓ سے تعبیر پوچھنا✔️ صدیقؓ کی قوتِ عاقلہ کا نبی اکرمؓ کی قوتِ عاقلہ سے موافقت رکھنا‘ صدیقیت کا واضح پہلو ✔️ پچیسویں حدیث: مقامِ صدیقیت کی فضیلت کی وجہ سے خود پسندی و عجب کی کیفیت کا صدیقؓ کے سینے سے نکال دینا✔️ تکبر وخود پسندی، عجب و جاہ پرستی‘ قوتِ عاملہ سے پیدا ہوتی ہے✔️ صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عاملہ کی حضرت پیغمبرؐ کی قوتِ عاملہ سے موافقت اور آپؐ کی صفتِ عصمت سے ملحق✔️ چھبیسویں حدیث: انبیاءؑ کی قوتِ عاملہ سے موافقت کی وجہ سے حضرت ابوبکرؓ میں نیکیوں کی بہت ساری اقسام کا جمع ہونا ✔️ امام شاہ ولی اللہؒ کا احادیث سے اخذ و استنباط کا امتیازی پہلو ✔️ ستائیسویں حدیث: جنت کے آٹھوں دروازوں سے صدیق اکبرؓ کو پکارا جائے گا✔️ اٹھائیسویں حدیث: حضرت عمر فاروقؓ کی زبان پر حق جاری ہونا؛ وحی کے مماثل خصوصیت✔️ انتیسویں حدیث: فاروق اعظمؓ‘ منصبِ محدثیت پر فائز تھے✔️ تیسویں حدیث: حضرت عمرؓ کے سائے سے شیطان کا دور بھاگنا؛ عصمت کے مماثل خصوصیت✔️ اکتیسویں حدیث:عمر فاروقؓ کو نبی اکرمؐ کی علمی نیابت حاصل تھی ✔️ بتیسویں حدیث: وحی کے ساتھ حضرت عمرؓ کی رائے کی موافقت؛ وحی کے مماثل خصوصیت✔️ حدیث میں موافقتِ عمرؓ میں وحی الہی کے نزول کے تین نمایاں واقعات کا ذکر✔️ بدر کے قیدیوں کے بارے رائے کا اختلاف اور حضرت عمرؓ کی موافقت میں وحی کا