خُطباتِ خلافت | خُطبہ 92 |  افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات
HomeKhutabat e Khilafat › Episode

خُطباتِ خلافت | خُطبہ 92 | افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات

2:53:19 Feb 21, 2026
About this episode
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 92:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (1) افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات کے تناظر میں خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : یکم؍ رمضان المبارک 1447ھ / 19؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ✔️ فصل کا عنوان: افضیلتِ شیخین؛ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کا اثبات✔️ آٹھویں فصل کا بنیادی مقصد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی تمام صحابہ پر برتری اور فضیلت کو ثابت کرنا✔️ فصل کی دو حصوں میں تقسیم: مقصدِ اول میں ادلہ نقلیہ اور عقلیہ کا بیان✔️مقصدِ اول میں نقلی دلائل کے چار مسالک✔️ مسلکِ اول: حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت✔️ صحابہؓ میں درجات کا فرق: اللہ تعالیٰ نے تمام صحابہؓ کو ایک ہی درجے پر نہیں رکھا بلکہ بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔✔️ فضیلت کے معیارات: ادلۂ شرعیہ کے استقراء سے صحابہؓ میں فضیلت کی دو بنیادیں✔️ سوابقِ اسلامیہ: اسلام کے مشکل ترین دور میں سب سے پہلے ایمان لانے والے✔️ نفسِ ناطقہ کی صفات کے اعتبار سے اعلی درجے کے نفوس کی اقسام: صدیقیت، شہیدیت اور حواریت✔️ افضلیت میں غیر مؤثر صفات: خوبصورتی (جمال)، مال کی کثرت یا اونچا نسب✔️ (1) اس کے ثبوت میں قرآنی شہادت: وَ مَا اَمْوَالُكُمْ وَ لَا اَوْلَادُكُمْ (السبا-۳۴: ۳۷) کہ تمہارے مال اور اولاد تمہیں اللہ کے قریب نہیں کرتے✔️ ’’سوابق اسلامیہ‘‘ وصفِ فضیلت پر قرآنی و حدیثی نصوص اور امام دہلویؒ کی تشریحات✔️ فضیلت کا قرآنی معیار: ایمان، عملِ صالح اور تقویٰ✔️ (2) حدیثِ نبوی سے وضاحت (سہل بن سعدؓ کی روایت) غریب مگر متقی شخص مالداروں سب سے بہتر✔️ (3) افضلیت کا مدار جہاد فی سبیل اللہ : مجاہدین کا درجہ گھر بیٹھنے والوں سے بہت زیادہ بلند✔️ حضرات شیخینؓ بلا عذر تمام مشاہدِ خیر میں آنحضرتﷺ کے شریک✔️ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (حدید-۱۰:۵۷) کی توضیح✔️ فتح مکہ سے پہلے قتال اور مال کا خرچ والے کے بہتر ہونے پر نصِ قطعی✔️ حضورؐ کی اعانت باعتبار قتال و انفاق میں سبقت ہی فضیلت کا معیار✔️  سورۂ انفال کی آیت میں ’’فَأُولَٰئِكَ مِنكُمْ‘‘سے صحابہؓ میں ہجرت اور جہاد میں فائق تر کے لیے مرتبہ اور فضیلت✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت: بخاری کی ایک حدیث (روایت ابودرداءؓ)✔️ حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ میں تلخی کا واقعہ اور سابقین اولین کی فضلیت کی نبویؐ بشارت✔️ ہجرت سے پہلے حضرات شیخینؓ کا مالی و جسمانی قربانی کا جذبہ✔️ شیخینؓ کی افضلیت؛ اسی بنیاد پر شاہ صاحبؒ کا استدلال کہ شیخینؓ دیگر تمام صحابہ بشمول حضرت علیؓ سے افضل ہیں✔️ ایک ایمان افروز واقعہ؛  حضرت ابوبکر صدیقؓ کی انتہائی سادگی و فقر، آپؓ کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام اور عشقِ الہیٰ میں جواب✔️ مشرکین کی حضورؐ کو جسمانی تکالیف اور اور عشقِ رسولﷺ میں ابوبکر صدیقؓ کی جرات و بہادری کی عظیم قربانی✔️ دفاعِ رسول ﷺمیں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے سر مبارک پر تشدد کے نشانات✔️ صدیقِ اکبرؓ سب سے زیادہ بہادر انسان‘ حضرت علیؓ کی گواہی✔️ حضرت علیؓ کا رجل مومن کے وصف : ’’یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗ‘‘ کا ابوبکرؓ کے وصف
Select an episode
0:00 0:00