خُطباتِ خلافت| خُطبہ 110 | حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ
HomeKhutabat e Khilafat › Episode

خُطباتِ خلافت| خُطبہ 110 | حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ

1:39:40 Mar 16, 2026
About this episode
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 110:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (3)حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 12؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ مقدمات کا خلاصہ✔️ پانچواں مقدمہ : غیر نبی کو نبی کے امورِ نبوت سے مشابہ کرنے والی پانچ صورتیں✔️ 1) تکمیل امور نبوت کے لیے خلفائے راشدینؓ کی بعثت میں مشابہت✔️صحابہؓ کے  واسطے سے رسول اللہ ﷺ کی کل انسانیت کی طرف بعثت کی تکمیل ✔️ اس مشابہت سے متعلقہ آیات و احادیث کی نشاندہی✔️ تورات و انجیل میں صحابہ کرامؓ کی مثال ✔️ 2) مُحدَّثیت و اِلہام کے سبب علم کی کثرت و وفور (قوتِ عاقلہ کی بلندی) میں نبی سے مشابہت✔️ غیب سے تعلق اور ظہورِ مُحدَّثیت کے دو طریقے: (1)پیغمبر کی بات سنتے ہی اصل مدعا کو جان لے؛ مقامِ صدیقیت(2) فراست صادقہ اور حظیرۃ القدس سے تائید؛ مقامِ فاروق اعظمؓ✔️ 3) نفس ناطقہ کے عملی قوت کی اعلی صلاحیت کی نبی سے مشابہت اور اس کے دو پہلو✔️ سمتِ صالح کی صلاحیت سے ریاستی نظم و نسق کی درستگی اور عدل و انصاف کا قیام✔️ صحبت کی تاثیراور موثر کلمات کے ذریعے سے رفقاء کی تعلیم و تربیت کا انتظام✔️ 4) دعوت اسلام کی ذمہ داری اٹھانے اور جماعتی امور سلجھانے میں مردِ جلیل القدر کی  نبی سے مشابہت✔️ 5) نشرِ دین اور اشاعتِ علوم میں پیغمبر سے مشابہت✔️ اصحاب نبی  کی بعد والوں پر فضیلت کا راز: مثال مذکور ’’امر ملت اور دینی تسلسل کی مشابہت دیوار اور اس کی بنیاد سے ہے‘‘  سے وضاحت✔️ چھٹا مقدمہ: شیخینؓ میں سابقہ پانچ خصلتوں (مبعوث ہونے، قوت عقلیہ، قوت عملیہ، نشر دین اور اشاعت علوم ) کا تحقق✔️ تورات میں خلفاء راشدینؓ کی بعثت کا تذکرہ✔️ حضرت عمرؓ کی تین خصوصیت✔️ نفسِ ناطقہ کے جزءِ عقلی میں شیخینؓ کی نبی اکرمؐ سے مشابہتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا
Select an episode
0:00 0:00