خُطباتِ خلافت| خُطبہ 106 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل،  تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)
HomeKhutabat e Khilafat › Episode

خُطباتِ خلافت| خُطبہ 106 | خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2)

1:17:04 Mar 9, 2026
About this episode
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 106:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (15)خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل،  تقریرات اور آثارِ صحابہؓ کی روشنی میں (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 08؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ چوتھی تقریر کی تفصیل: فقہاء اور آئمہ اصحاب(جیسے عمر فاروقؓ، علی المرتضیؓ، ابن مسعودؓ) کا استخلاف سے افضلیت کو مستنبط کرنا؛ متعلقہ آثار کا جائزہ✔️  خلافت خاصہ اور افضلیت لازم و ملزوم✔️ خلفائے ثلاثہؓ کے انتخاب کامعیار ✔️ پانچویں تقریر کی تفصیل: ’’اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ‘‘ کے مصداق: مہاجرین اولین، نیز ’’كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ‘‘کے خطاب کے تعیُّن میں دو تاویلیں: فضلائے امت یا مھاجرین اولین✔️ چھٹی تقریر کی تفصیل : انقیاد خلیفہ کے لزوم سے اُس کی افضلیت کا ثبوت؛ آیت "سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ" سے شاہ صاحب کا استنباط✔️ ساتویں تقریر کی تفصیل: آیت ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ کا مصداق افضل فرد ؛ فتنۂ ارتداد کی پیشین گوئی کے تناظر میں آیت کی تفسیر✔️ مقدمۂ ثانی : آیت: ’’وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ۔۔۔وَ لَیُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِیْنَهُمُ الَّذِی ارْتَضٰى لَهُمْ‘‘ کے مصداق حضرات خلفائے ثلاثہ✔️ وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ ۔۔۔الصّٰلِحُوْنَ( آیت) میں فتح شام کی پیشین گوئی جو حضرات شیخینؓ کے زمانے ہوئی✔️ آیات :(1)یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ(2)سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ (3)وَقُلْ رَّبِّ اَدۡخِلۡنِىۡ کے مصداق اور ان کی تفسیر و تاویل✔️ مقدمۂ ثالثہ : حضرات خلفائے ثلاثہ کے زمانے میں ’’تمکین فی الارض‘‘ اور امام علی کے زمانے میں انتظام مملکت کی نوعیت✔️ حوادث خیر و شر کی بزبان انبیاء‘ پیشین گوئی اور رہنمائی ؛ مقدمے پر تمہیدی کلام✔️ نبی اکرمﷺ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ✔️ حدیث "خیر الناس قرنی/ خیر القرون قرنی" کی تفصیلی وضاحتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا
Select an episode
0:00 0:00