خُطباتِ خلافت| خُطبہ 103 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2)
HomeKhutabat e Khilafat › Episode

خُطباتِ خلافت| خُطبہ 103 | افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2)

1:17:10 Mar 6, 2026
About this episode
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 103:فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (12)افضلیّتِ شیخینؓ: اقوالِ صحابہؓ کی روشنی میں شرعی، جبلی، کسبی اور خلافتی معیارات کا تجزیہ (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 04؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کا خلفائے اربعہؓ کے جبلی اوصاف بیان کرنا✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر وبھلائی کے پیکر اور دینی امور نمٹانے میں شدت و حدت جیسے اوصاف کے حامل✔️ حضرت عمرؓ‘ ذہانت و فطانت اور معاملات میں احتیاط و مسابقت  جیسے اوصاف سے متصف ✔️ ابن عباسؓ کا حضرت عثمانؓ کے عبادت اور حضرت علیؓ کے علم وحلم جیسے اوصاف کا ذکر کرنا✔️ امورِ مملکت کی حکمتِ عملی‘ حضرت عثمانؓ کی جبلی خصوصیت✔️ حضرت عمرؓ کا گورنروں کو خطاب؛ مرکزی حکومت کی خیر خواہی کا حکم اور حکمران کے حلم و جہل کے اثرات کا ذکر✔️ عمر فاروقؓ کے نزدیک حکمران کے دیگر اوصاف ؛  لاگ لپیٹ، تکلف اور خواہشات سے دور ہونا، وسیع الظرف اور حق گو ہونا✔️ القوی الامین(آیت) وصف کے حامل فاروق اعظمؓ؛  خلفائے ثلاثہؓ کا سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کے ریکارڈ کا اہتمام کرنے کے دوران باہمی کلام✔️ اللہ کے حکم کو مدبر، ہوشیار، اعلی اخلاقی کردار کا حامل جیسے اوصاف سے مزین شخص قائم کرسکتا ہے؛ حضرت عمرؓ کی نصائح✔️ حضرت عمرؓ کا سرکاری و عوامی مال کی حفاظت کا اہتمام؛ سخت گرمی میں صدقات کے اونٹوں کی حفاظت✔️ حقوقِ عباد کی رعایت اور تقویٰ (عدل) کا قیام؛ شیخینؓ کی افضلیت کی نمایاں خصوصیت✔️ مسلکِ سوم کا اختتامیہ ؛ دوسرا نکتہ دو سوالوں پر مشتمل✔️ ۱) قران کریم اور احادیث و آثار میں موجود افضلیتِ شیخینؓ کے معیارات میں تطبیق✔️ تطبیق؛ فقہی اصطلاحات کے تناظر میں سیاسی نظریات کی تفہیم؛ شاہ ولی اللہ کا خصوصی امتیاز✔️ فقہاء کے نزدیک اقسامِ قتل کی قرآن کریم کی تصریح سے تطبیق✔️ ۲) ایک ظاہری اشکال کا جواب؛ احادیث میں قربت نسبی و وجاہت کا افضلیت میں شمار ہونا جبکہ قرآن میں ان کی نفی ہونا✔️ مذکورہ اشکال کے جواب کے تناظر میں فضائل کی دو اقسامبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا
Select an episode
0:00 0:00